کنور تانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وہ جینے بھی نہیں دیتا وہ مرنے بھی نہیں دیتا (غزل)
وہ جینے بھی نہیں دیتا وہ مرنے بھی نہیں دیتا
وہ مجھ کو اپنے پہلو میں ٹھہرنے بھی نہیں دیتا
سناؤں میں کسے یہ جو کہانی اس سفر کی ہے
شجر ہے اک کہیں جو سایہ کرنے بھی نہیں دیتا
نشاں دکھنے لگے ہیں جب سے چہرے پہ جدائی کے
یہ شیشہ چین سے مجھ کو سنورنے بھی نہیں دیتا
یوں تو روتا ہے ہر اک شخص ہجر یار میں تانیؔ
غرور اپنا ہے جو اب آہیں بھرنے بھی نہیں دیتا
زندگی میں جیت کے کیا کر لیا ہے (غزل)
زندگی میں جیت کے کیا کر لیا ہے
اور زیادہ خود کو تنہا کر لیا ہے
اک تجھے اپنا بنانے کی طلب میں
جانے کتنوں کو ہی رسوا کر لیا ہے
کر لیا ہے خود کو چھت ماں باپ نے اور
جسم کا بچوں پہ سایہ کر لیا ہے
عشق کا انجام اس نے بھی نہ پوچھا
ختم ہم نے بھی یہ قصہ کر لیا ہے
میں لڑا تھا واسطے جس کے سبھی سے
پھر اسی نے مجھ سے جھگڑا کر لیا ہے
مزید غزلیں از کنور تانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں