پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کنور پرتاپ چندر آزاد کی غزلیں — Kunwar Partap Chandra Azad Ghazals

کنور پرتاپ چندر آزاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیا ہوا گر مر گئے اپنے وطن کے واسطے (نظم)

کیا ہوا گر مر گئے اپنے وطن کے واسطے

بلبلیں قربان ہوتی ہیں چمن کے واسطے

ترس آتا ہے تمہارے حال پر اے ہندیو

غیر کے محتاج ہو اپنے کفن کے واسطے

دیکھتے ہیں آج جس کو شاد ہے آزاد ہے

کیا تمہیں پیدا ہوئے رنج و محن کے واسطے

درد سے اب بلبلانے کا زمانہ ہو گیا

فکر کرنی چاہئے مرض کہن کے واسطے

ہندوؤں کو چاہئے کہ قصد کعبہ کا کریں

اور پھر مسلم بڑھیں گنگ و جمن کے واسطے