کنال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دیکھا جو کوئی خواب تو افسردگی ہوئی (غزل)
دیکھا جو کوئی خواب تو افسردگی ہوئی
نکلا جو ماہتاب تو افسردگی ہوئی
الجھے تھے جب سوالوں میں تو مطمئن تھے ہم
جب مل گئے جواب تو افسردگی ہوئی
صفحے پلٹ رہا تھا میں دل کی کتاب کے
سوکھا ملا گلاب تو افسردگی ہوئی
الگاؤ تھا مگر ابھی راوی تھیں دوریاں
وہ بن گئیں چناب تو افسردگی ہوئی
ظلم و ستم تو ٹھیک ہے سرکار آپ نے
مہنگی جو کی شراب تو افسردگی ہوئی
مزید غزلیں از کنال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں