کمار وشواس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بات کرنی ہے بات کون کرے (غزل)
بات کرنی ہے بات کون کرے
درد سے دو دو ہاتھ کون کرے
ہم ستارے تمہیں بلاتے ہیں
چاند نہ ہو تو رات کون کرے
اب تجھے رب کہیں یا بت سمجھیں
عشق میں ذات پات کون کرے
زندگی بھر کی تھے کمائی تم
اس سے زیادہ ذکات کون کرے
پھر مری یاد آ رہی ہوگی (غزل)
پھر مری یاد آ رہی ہوگی
پھر وہ دیپک بجھا رہی ہوگی
پھر مرے فیس بک پے آ کر وہ
خود کو بینر بنا رہی ہوگی
اپنے بیٹے کا چوم کر ماتھا
مجھ کو ٹیکہ لگا رہی ہوگی
پھر اسی نے اسے چھوا ہوگا
پھر اسی سے نبھا رہی ہوگی
جسم چادر سا بچھ گیا ہوگا
روح سلوٹ ہٹا رہی ہوگی
پھر سے اک رات کٹ گئی ہوگی
پھر سے اک رات آ رہی ہوگی
مزید غزلیں از کمار وشواس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں