پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کنال دانش کی غزلیں — Kunal Danish Ghazals

کنال دانش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اکیلے پن کا کوئی حل نہیں ملا مجھ کو (غزل)

اکیلے پن کا کوئی حل نہیں ملا مجھ کو

کسی کا ساتھ مسلسل نہیں ملا مجھ کو

کسی میں عیب زیادہ کسی میں خوبیاں کم

کوئی بھی شخص مکمل نہیں ملا مجھ کو

خود اپنے آنسوؤں سے پاپ دھو لیے میں نے

کہ اس سے شدھ کوئی جل نہیں ملا مجھ کو

جب اس کے شہر میں پہنچا تو ایک اپنے سوا

کوئی بھی آدمی پیدل نہیں ملا مجھ کو

میں سر لیے ہوئے پھرتا رہا مگر دانشؔ

مرے مزاج کا مقتل نہیں ملا مجھ کو

ننھے پروں کی جان کے پیچھے پڑے رہے (غزل)

ننھے پروں کی جان کے پیچھے پڑے رہے

بچپن سے ہم اڑان کے پیچھے پڑے رہے

اتنی بڑی زمین عطا کی گئی ہمیں

پھر بھی ہم آسمان کے پیچھے پڑے رہے

میں تو یہ کہہ رہا تھا کہ سر کاٹ لیجئے

پر وہ مری زبان کے پیچھے پڑے رہے

ہم دونوں ایک دوسرے کی جان تھے مگر

اک دوسرے کی جان کے پیچھے پڑے رہے

فرمان تو خدا کی طرف لوٹنے کا تھا

لیکن ہم اس جہان کے پیچھے پڑے رہے

مزید غزلیں از کنال دانش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں