پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کرشن کمار شرما کی غزلیں — Krishna Kumar Sharma Ghazals

کرشن کمار شرما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نیند میں جیسے بچہ ہنس دے (غزل)

نیند میں جیسے بچہ ہنس دے

کاش کہ ایسا دنیا ہنس دے

روتے روتے سویا ہوں پر

خواب میں کوئی چہرہ ہنس دے

دور نہیں وہ وقت کی آندھی

تجھ پر کوئی تنکا ہنس دے

ہوا جلے پر نمک چھڑکنا

صحرا پر جب دریا ہنس دے

تجھ کو آتا دیکھ خوشی سے

گھر کا آنگن پروا ہنس دے

کبھی کبھی تو تنہائی میں

خاموشی سناٹا ہنس دے

غم کا کیا ہے اور ملیں گے

چھوڑ اداسی اچھا ہنس دے

جب بھی ہوتا ہوں میں اکیلے میں (غزل)

جب بھی ہوتا ہوں میں اکیلے میں

خود کو کھوتا ہوں میں اکیلے میں

فصل اگاتا ہوں یوں ہنسی کی میں

اشک بوتا ہوں میں اکیلے میں

جو رٹے نام بس تمہارا ہی

ایسا طوطا ہوں میں اکیلے میں

ان کی یادوں کا اپنی آہوں کا

بوجھ ڈھوتا ہوں میں اکیلے میں

رام مندر اور بابری مسجد

دونوں ہوتا ہوں میں اکیلے میں

مزید غزلیں از کرشن کمار شرما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں