کرپال سنگھ بیدار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
داستان شباب کیا کہئے (غزل)
داستان شباب کیا کہئے
نت نیا انقلاب کیا کہئے
جو نظر ہی نظر میں ہوتے ہیں
وہ سوال و جواب کیا کہئے
اک نفس ضبط اک نفس فریاد
زندگی کا حساب کیا کہئے
دیکھتے بھی ہیں دیکھتے بھی نہیں
اس ادا کا جواب کیا کہئے
رنگ رخ اور بھی چمک اٹھا
ان کی شان عتاب کیا کہئے
آج کل میں گزر گئے برسوں
آج کل کا حساب کیا کہئے
ان پہ آخر نگاہ جا ٹھہری
ہائے یہ انتخاب کیا کہئے
زندگی اور عاشقی بیدارؔ
یہ دوگونہ عذاب کیا کہئے
مزید غزلیں از کرپال سنگھ بیدار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں