پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کرن یادو کی غزلیں — Kiran Yadav Ghazals

کرن یادو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عشق کے روگ کی دوا کیا ہے (غزل)

عشق کے روگ کی دوا کیا ہے

جو نہ کر دے اثر دعا کیا ہے

اس نے اوروں سے سن لیا ہوگا

میرے بارے میں جانتا کیا ہے

دل دکھانے لگیں جو دونوں کا

ایسی باتوں سے فائدہ کیا ہے

تیرے دل کی تجھے خبر ہوگی

میرے دل میں ترے سوا کیا ہے

صرف اتنا وہ ہم کو بتلا دیں

ہم سے ناراضگی بھلا کیا ہے

کلی کھل اٹھتی ہے دل کی تمہارا نام آتے ہی (غزل)

کلی کھل اٹھتی ہے دل کی تمہارا نام آتے ہی

تمہاری یاد میں کھو جاتی ہوں میں شام آتے ہی

بھلے کتنا ہی مرجھایا ہوا ہو میرا یہ چہرہ

بدل جاتی ہے رنگت ان کا اک پیغام آتے ہی

ہر اک الزام جن کے سر کا اپنے سر لیا میں نے

وہی منہ پھیر بیٹھے میرے سر الزام آتے ہی

ہمارا ٹھیک ہونا اب ہمیں ممکن نہیں لگتا

بگڑ اٹھتی ہے پھر حالت ذرا آرام آتے ہی

کرنؔ بے کار تو اس کے لیے آنسو بہاتی ہے

جو بالکل غیر بن جاتا ہے تیرا نام آتے ہی

مزید غزلیں از کرن یادو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں