پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خواجہ علی حسین کی غزلیں — Khwaja Ali Husain Ghazals

خواجہ علی حسین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کب خزانہ تلاش کرتا ہوں (غزل)

کب خزانہ تلاش کرتا ہوں

آب و دانہ تلاش کرتا ہوں

جس زمانے کو ہے تلاش مری

وہ زمانہ تلاش کرتا ہوں

لے کے دریا کو اپنی مٹھی میں

کوئی پیاسا تلاش کرتا ہوں

کام دھندا ہے اب یہی میرا

کام دھندا تلاش کرتا ہوں

تیرا چہرہ تو ہر طرف پایا

اپنا چہرہ تلاش کرتا ہوں

تھک گیا ہوں تلاش کر کر کے

پھر دوبارہ تلاش کرتا ہوں

ایک منظر حسیں بنایا ہے

آنکھ والا تلاش کرتا ہوں

راکھ کا ڈھیر ہے مرے آگے

اس میں شعلہ تلاش کرتا ہوں

عابدیؔ بے گھری نے مار دیا

شب بسیرا تلاش کرتا ہوں

تو آنکھ کے رستے سے مرے دل میں اتر جا (غزل)

تو آنکھ کے رستے سے مرے دل میں اتر جا

تو اشک وفا بن کے ان آنکھوں میں ٹھہر جا

مرجھائے ہوئے پھولوں کو اک رنگ نیا دے

الفت کی ادا بن کے تو رستے سے گزر جا

تو میری خزاں شب کے اندھیروں کو کرن دے

خوشبو کی طرح دل میں ہر اک سمت بکھر جا

خاموش ہیں الفاظ مرے ان کو زباں دے

اس زلف سے کہہ دے کسی لمحے تو سنور جا

کچھ اور نہیں دل میں تمنا مگر اے جاں

تو پہلے ہی اک پھول ہے اب اور نکھر جا

مزید غزلیں از خواجہ علی حسین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں