خواب دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کوئی چاند چہرہ ہمارا نہ ہوگا (غزل)
کوئی چاند چہرہ ہمارا نہ ہوگا
تو اس شہر نو میں گزارا نہ ہوگا
اسی اک گماں نے پرندوں کو مارا
کہ اس آسماں کا کنارا نہ ہوگا
یہ محرومیاں ہیں یا پھندا ہے میرا
تمہیں تو تغافل نے مارا نہ ہوگا
ارے خوابؔ جی بے وقوفی بھلی ہے
کہ دانائیوں سے گزارا نہ ہوگا
آپ اتنے بھی مجھ سے دور نہیں (غزل)
آپ اتنے بھی مجھ سے دور نہیں
ہاں سرہانے پہ بس ضرور نہیں
آنکھ میں ہاں لیے کھڑے تھے ہم
تاؤ میں کہہ دیا حضور نہیں
اس کو بس حسن سے محبت ہے
اور کوئی اسے غرور نہیں
تیری امی بھی مان جائیں گی
یعنی دلی زیادہ دور نہیں
آنگن اک ساز نے سے جھوم اٹھا
اس میں کچھ عشق کا فتور نہیں
میرؔ نے راستے میں چھوڑی تھی
خوابؔ جی اب غزل بھی دور نہیں
مزید غزلیں از خواب دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں