پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خوشتر رحمانی کی غزلیں — Khushtar Rahmani Ghazals

خوشتر رحمانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک تنہا کتاب لکھوں گا (غزل)

ایک تنہا کتاب لکھوں گا

اپنے غم کا حساب لکھوں گا

لمحہ لمحہ عذاب لکھوں گا

زندگی کو سراب لکھوں گا

خون دل سے قلم کو تر کر کے

تیرے خط کا جواب لکھوں گا

تو نے لکھے ہیں جو خطوط مجھے

ان کی میں اب کتاب لکھوں گا

تجھ کو ظالم لکھوں گا میں کیسے

خود کو خانہ خراب لکھوں گا

خود کو ذرہ بھی لکھ نہیں سکتا

میں تجھے آفتاب لکھوں گا

نشہ طاری ہو دیکھنے سے جسے

تجھ کو ایسی شراب لکھوں گا

ساتھ خوشترؔ بتائے لمحوں کو

اک ادھورا سا خواب لکھوں گا

شیشہ کی طرح ہے نہ وہ پتھر کی طرح ہے (غزل)

شیشہ کی طرح ہے نہ وہ پتھر کی طرح ہے

اس دل کے گلستاں میں گل تر کی طرح ہے

اے تنگ نظر میری طرف دیکھنے والے

کشکول فقیروں کا سمندر کی طرح ہے

رہ گیر اسے میل کا پتھر نہ سمجھ لیں

بیٹھا جو تری راہ میں پتھر کی طرح ہے

حاصل ہوئی مقتل میں مرے سر کو بلندی

یہ میرا مقدر بھی بہتر کی طرح ہے

کہتے ہوئے ہم نے یہ مخالف کو سنا ہے

کوئی نہیں اب شہر میں خوشترؔ کی طرح

مزید غزلیں از خوشتر رحمانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں