پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خوشتر مکرانوی کی غزلیں — Khushtar Makranvi Ghazals

خوشتر مکرانوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مری آواز کو پہچان لے گا (غزل)

مری آواز کو پہچان لے گا

وہ اپنے راز کو پہچان لے گا

نہیں مانے گا راوی کے حوالے

ترے انداز کو پہچان لے گا

مٹا دے گا ہر اک آزاد تن کو

وہ جب بھی کاز کو پہچان لے گا

وہ دنیا کا نکما آدمی ہے

کہاں اعجاز کو پہچان لے گا

چلے گا جب قلم کاغذ پہ خوشترؔ

غزل کے ساز کو پہچان لے گا

سانس کی برسات میری زندگی (غزل)

سانس کی برسات میری زندگی

دھوپ ہے نہ رات میری زندگی

بندگی کے واسطے مختص ہوئے

ہیں وہی لمحات میری زندگی

آتے جاتے موسموں کی دھڑکنیں

عالمی خدمات میری زندگی

دیکھیے خود آپ کے منظر تلک

اپنے محسوسات میری زندگی

روشنی خوشبو ہوا خوشترؔ فضا

پیار کی سوغات میری زندگی

مزید غزلیں از خوشتر مکرانوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں