پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خوشبیر سنگھ شادؔ کی غزلیں — Khushbir Singh Shaad Ghazals

خوشبیر سنگھ شادؔ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سمندر یہ تری خاموشیاں کچھ اور کہتی ہیں (غزل)

سمندر یہ تری خاموشیاں کچھ اور کہتی ہیں

مگر ساحل پہ ٹوٹی کشتیاں کچھ اور کہتی ہیں

ہمارے شہر کی آنکھوں نے منظر اور دیکھا تھا

مگر اخبار کی یہ سرخیاں کچھ اور کہتی ہیں

ہم اہل شہر کی خواہش کہ مل جل کر رہیں لیکن

امیر شہر کی دلچسپیاں کچھ اور کہتی ہیں

بہت دنوں سے مرے بام و در کا حصہ ہے (غزل)

بہت دنوں سے مرے بام و در کا حصہ ہے

مری طرح یہ اداسی بھی گھر کا حصہ ہے

پھر اس کے بعد ہوا اور اس کا رحم و کرم

ابھی تلک تو یہ پتا شجر کا حصہ ہے

ضرور دل سے کوئی رابطہ ہے آنکھوں کا

اسی لیے تو لہو چشم تر کا حصہ ہے

یہ تیرا تاج نہیں ہے ہماری پگڑی ہے

یہ سر کے ساتھ ہی اترے گی سر کا حصہ ہے

نہ جانے شادؔ تری کب سمجھ میں آئے گا

کہ اب ضمیر فروشی ہنر کا حصہ ہے

مزید غزلیں از خوشبیر سنگھ شادؔ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں