پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خبیب خان گرمانی کی غزلیں — Khubaib Khan Gurmani Ghazals

خبیب خان گرمانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب اسے بھی خفا کیا جائے (غزل)

اب اسے بھی خفا کیا جائے

زندگی کچھ نیا کیا جائے

یعنی تم بھی ہمیں نہیں ملتے

یعنی اب فیصلہ کیا جائے

مسئلہ یہ نہیں جدائی کا

مسئلہ ہے دوا کیا جائے

دل دھڑکتا ہے اب بھی سینے میں

اس مصیبت کا کیا کیا جائے

تم کہو تو میں ہار مان لوں اب

یا تمہیں دیوتا کیا جائے

شہر میں ہے بہت سکون خبیبؔ

شہر کو لاپتہ کیا جائے

تکلف ہے یہ سب جفا کچھ نہیں (غزل)

تکلف ہے یہ سب جفا کچھ نہیں

وہ میرے لیے اب رہا کچھ نہیں

گئے وقت کی خاک کیا چھاننا

جو برباد ہے وہ بچا کچھ نہیں

انا میری مرہم انا میرا زہر

علاج دل مبتلا کچھ نہیں

تامل ہے اب تجھ کو ملنے میں بھی

کہ اب کہنے سننے کو تھا کچھ نہیں

وہ اک شخص جو میرا محرم رہا

وہی کہہ رہا ہے پتا کچھ نہیں

خبیبؔ اب یہ وحشت سنبھالے رکھو

کسی پاس اس کی دوا کچھ نہیں

مزید غزلیں از خبیب خان گرمانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں