خلش قادری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
گھر میں مہمان کوئی آج بلا کر دیکھوں (غزل)
گھر میں مہمان کوئی آج بلا کر دیکھوں
در و دیوار کو آئینہ بنا کر دیکھوں
بے حسی درد کے بستر پہ تڑپتی رہ جائے
کب سے خوابیدہ ہوں میں خود کو جگا کر دیکھوں
چین لینے دے اگر شورش انفاس مجھے
خود کو آواز دوں اس کو بھی بلا کر دیکھوں
کون سا چہرہ مرے کام یہاں آئے گا
منتخب کر لوں تو اک چہرہ لگا کر دیکھوں
شدت گرمیٔ احساس کی پیمائش کیا
کوئی پیکر ہو تو میں ہاتھ لگا کر دیکھوں
عمر یوں ہی تمام کر جاؤں (غزل)
عمر یوں ہی تمام کر جاؤں
تیرے گھر آؤں تیرے گھر جاؤں
خود کو بیگانہ تجھ سے کر جاؤں
موت سے پہلے کیسے مر جاؤں
تابکے میں دھواں دھواں سا رہوں
جل بجھوں خود کو راکھ کر جاؤں
زندہ رہنے کی جب ضرورت ہے
زندگی چاہتی ہے مر جاؤں
خواب بن جاؤں تیری آنکھوں کا
شب کو آؤں دم سحر جاؤں
مزید غزلیں از خلش قادری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں