پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خلش مظفر کی غزلیں — Khalish Muzaffar Ghazals

خلش مظفر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جاگنے والو جاگتے رہنا کچھ مت کہنا (غزل)

جاگنے والو جاگتے رہنا کچھ مت کہنا

جاگتے رہنے کا دکھ سہنا کچھ مت کہنا

ہر موسم میں جھولنے والی ان بانہوں میں

کیسے اترا ہے یہ گہنا کچھ مت کہنا

تو نے چپ کا ہار اے دریا گیت گلے میں

کب پہنا اور کیسے پہنا کچھ مت کہنا

میں بھی تیرے ساحل پر خاموش کھڑا ہوں

تو بھی چپکے چپکے بہنا کچھ مت کہنا

دوری کے صدمے کو اے دل وصل کی شب تک

میں بھی سہوں گا تو بھی سہنا کچھ مت کہنا

ایک سمندر میں پیاسا ہے اک صحرا میں

یہ ہے اپنا اپنا گہنا کچھ مت کہنا

دن بیتا یا جگ بیتا ہے خلش مظفرؔ

خلش مظفرؔ کچھ مت کہنا کچھ مت کہنا

مزید غزلیں از خلش مظفر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں