پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خالدہ بسم اللہ خاں کی غزلیں — Khalida Bismillah Khan Ghazals

خالدہ بسم اللہ خاں کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دوست دشمن سب ہی پہچانے گئے (غزل)

دوست دشمن سب ہی پہچانے گئے

میری دنیا سے صنم خانے گئے

کوئی ہے دل میں مرے جب سے مکیں

دشت دل سے سارے ویرانے گئے

کس قدر دل میں بھروسہ تھا مرے

رفتہ رفتہ لوگ پہچانے گئے

روشنی بھی اب نہیں رونق نہ وہ

بجھ گئی جب شمع پروانے گئے

اب یہاں کوئی صدا آتی نہیں

کون سے صحرا کو دیوانے گئے

کون کس کو یاد رکھے خالدہؔ

ساتھ میرے میرے افسانے گئے

مزید غزلیں از خالدہ بسم اللہ خاں ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں