پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خالد زاہد کی غزلیں — Khalid Zahid Ghazals

خالد زاہد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حسرت نہ کوئی دل میں تمنا نہ یاس ہے (غزل)

حسرت نہ کوئی دل میں تمنا نہ یاس ہے

بے بات کیوں نہ جانے طبیعت اداس ہے

ہر شخص مانگتا ہے خراج تعلقات

جب سے ہمارے جسم پہ عمدہ لباس ہے

کیسے کہوں کہ تجھ سے تعلق نہیں کوئی

تو ہی نہیں ہے پاس ترا غم تو پاس ہے

پہنچی ذرا سی ٹھیس کہ ٹوٹا بکھر گیا

دل کیا ہے ایک کانچ کا نازک گلاس ہے

اوجھل ہوا نظر سے تو یادوں میں آ بسا

وہ دور کب ہوا ہے مرے دل کے پاس ہے

شاید ہوا ہے پھر کہیں شب خوں کا تذکرہ

زاہدؔ پھر آج چاند کا چہرا اداس ہے

ہر آدمی خلوص و وفا کی مثال ہے (غزل)

ہر آدمی خلوص و وفا کی مثال ہے

اب کون بے وفا ہے سمجھنا محال ہے

خوش فہم پنچھیوں کو کہاں یہ خیال ہے

اس خوش نما عروج کا آخر زوال ہے

مغرور آفتاب کا انجام سوچ کر

غم سے حسین چاند کا چہرا نڈھال ہے

پھولوں کا درد بانٹنے والا کوئی نہیں

کانٹوں کے احتجاج کا سب کو ملال ہے

وہ کویلوں کی کوک سے کیا ہوگا مطمئن

جس دل کو جستجوئے نوائے بلال ہے

مزید غزلیں از خالد زاہد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں