پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خالد پروانہ کی غزلیں — Khalid Parwana Ghazals

خالد پروانہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نادم یہ طلبگار خطا کار گرے ہے (غزل)

نادم یہ طلبگار خطا کار گرے ہے

کعبہ تری چوکھٹ پہ گنہگار گرے ہے

گرتا ہے گہر نرگس مستانہ سے ایسے

جیسے کہ محبت ترا معیار گرے ہے

صیاد قفس باغ صبا پھول کہ خوشبو

غزلوں میں ان الفاظ کا بازار گرے ہے

مقتل میں محبت میں فقط فرق ہے اتنا

گرتا ہیں کہیں سر کہیں دستار گرے ہے

دیکھا جو مسیحا کی عیادت میں شفا ہے

پاؤں میں ہر اک قسم کا بیمار گرے ہے

یہ حسن یہ چتون یہ ادا اور یہ خوشبو

خود جائے قفس تیرا گرفتار گرے ہے

نشہ ہے تری گفت و نظر مست میں ایسا

اوسان خطا ہو کے سمجھدار گرے ہے

اے شمع کبھی سنگ دلی ترک کرو گی

پروانہ تری لو سے کئی بار گرے ہے

بات جیسی ہو اگر بات تو کچھ بات کریں (غزل)

بات جیسی ہو اگر بات تو کچھ بات کریں

عشق ہو وجہ ملاقات تو کچھ بات کریں

اس طرح عشق تو ظاہر نہیں ہونے والا

ہاتھ میں دے دو اگر ہاتھ تو کچھ بات کریں

بے ہنر لوگوں سے رشتہ نہیں رکھتے ہم لوگ

آپ دکھلائیں کمالات تو کچھ بات کریں

ہم کو بھی خواہش گفتار بہت ہے لیکن

غم سے خالی ہوں یہ دن رات تو کچھ بات کریں

آپ کا عشق تھا دھوکہ تھا شرارت تھی کوئی

دور ہو جائیں یہ شبہات تو کچھ بات کریں

تم نے پروانہؔ بہت غزلیں کہیں ہیں لیکن

ان کے جیسی ہوں جو چھ سات تو کچھ بات کریں

مزید غزلیں از خالد پروانہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں