پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خالد مینائی کی غزلیں — Khalid Meenai Ghazals

خالد مینائی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جنون عشق جاناں عقل کے ماروں سے کیا کہتا (غزل)

جنون عشق جاناں عقل کے ماروں سے کیا کہتا

ان اصنام خیالی کے پرستاروں سے کیا کہتا

محبت کھولتی ہے راز ہشیاری و مستی کے

نہ کھلتے یہ تو میں ان کے طلب گاروں سے کیا کہتا

جفا سے اس کا مقصد دل جگر کا پاس خاطر تھا

وفا کرتا تو غم کے ناز برداروں سے کیا کہتا

سنا کرتا سدا باتیں اگر بقراط و لقماں کی

تو پھر اس بزم ہستی کے طرح داروں سے کیا کہتا

جہاں بر دوش تھے ہر چند جلوے مہر تاباں کے

یہیں رکتا تو شب کے چاند اور تاروں سے کیا کہتا

جو رندوں میں نہ جاتا محفل وعظ و نصیحت سے

تو چشم مے گوں مست ناز مہ پاروں سے کیا کہتا

مزید غزلیں از خالد مینائی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں