خالد مجید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وقت یہ کیسا آیا ہے (غزل)
وقت یہ کیسا آیا ہے
قد سے اونچا سایہ ہے
کیا کیا ہم نے کھویا ہے
کیا کیا ہم نے پایا ہے
الٹی سیدھی باتوں میں
سارا وقت گنوایا ہے
کتنی باتیں بھولیں تو
یاد ہمیں کچھ آیا ہے
بے پر اڑنے لگے ہیں لوگ
ایشور تیری مایا ہے
کیسے کیسے لوگوں کو
ہم نے ننگا پاپا ہے
تنہا تنہا کمرے میں
سناٹا اپنایا ہے
دیکھ کے سرخ گلابوں کو
وہ چہرہ یاد آیا ہے
مزید غزلیں از خالد مجید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں