پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خالد غنی کی غزلیں — Khalid Ghani Ghazals

خالد غنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیا (غزل)

رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیا

اپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا

شیلف پر رکھی کتابیں سوچتی ہیں رات دن

گھر سے دفتر کا سفر کتنا سہانا ہو گیا

کس قدر شہرت ہے ان ہنستے ہوئے لمحات میں

آنکھ سے گزرا ہر اک منظر پرانا ہو گیا

اب مری تنہائی بھی مجھ سے بغاوت کر گئی

کل یہاں جو کچھ ہوا تھا سب فسانا ہو گیا

یاد آتی جب کبھی احساس کی نیلم پری

گھر کے کالے دیو کا قصہ پرانا ہو گیا

مرے اندر جو لہرانے لگی ہے (غزل)

مرے اندر جو لہرانے لگی ہے

مجھی کو مجھ سے الجھانے لگی ہے

نہ تو پورس نہ شاید میں سکندر

لڑائی پر بھی لڑ جانے لگی ہے

کسی گرتے ہوئے پتے سے پوچھو

درختوں کو ہوا کھانے لگی ہے

سوا نیزے پہ سورج آ گیا ہے

ندی میں باڑھ سی آنے لگی ہے

وہ جس کو ذہن سے جھٹکا دیا تھا

وہ خواہش دل میں گھر پانے لگی ہے

لکیریں پیٹنے والوں کو خالدؔ

لکیروں پر ہنسی آنے لگی ہے

ہمارا رجحان یقیناً حرامی پن تک جا چکا ہے (نظم)

ہمارا رجحان یقیناً حرامی پن تک جا چکا ہے

ہمارے سروں پر خوف مسلط ہو رہا ہے

کیا ہم جنون کی حد جاگتے ہوئے جذبات نہیں بک رہے

واقعی ہماری بے داری

ایک سوچی سمجھی سازش ہے

ہم نے جنون کی حد تک عشق کیا

ہم نے جنون کی حد تک مباشرت کا لطف لیا

اب ہمیں ہمارا ہی کل جھنجھوڑ رہا ہے

اسے کیسے الگ کریں

بے فکر بے خوف کتے ہڈیوں پر لڑتے ہوئے

اب ہماری طرف لپک رہے ہیں

اس کے منہ سے گرتا ہوا سفید جھاگ

زمین کو تری پہنچا چکا

اور اسی تر ہوتی زمین سے ایک نازک پودا

اوگ کر

بہت سارے پگھلتے ہوئے سوالوں

کے جواب

نا قابل یقین سچائی کے دوش پر

پٹریوں کے ہرے ہرے پتوں

کی خاموش چھاؤں میں پھسلتے جائیں گے

مزید غزلیں از خالد غنی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں