پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خالد عبادی کی غزلیں — Khalid Ebadi Ghazals

خالد عبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اچھے خاصے لوگ برے ہو جاتے ہیں (غزل)

اچھے خاصے لوگ برے ہو جاتے ہیں

جاگنے کا دعویٰ کر کے سو جاتے ہیں

شہر کا بھی دستور وہی جنگل والا

کھوجنے والے ہی اکثر کھو جاتے ہیں

دیوانوں کی گھات میں بیٹھنے والے لوگ

سنتے ہیں اک دن پاگل ہو جاتے ہیں

اس کی گلی میں جا کر اس سے الجھیں گے

ساتھ اگر ہونا ہے ہو لو جاتے ہیں

ہم جیسوں کو حیرت بھی ہوتی ہوگی

ایک ادھر آتا ہے ادھر دو جاتے ہیں

ہمت ہار گئے تو بازی ہار گئے

لوٹ جا تو بھی ہم بھی گھر کو جاتے ہیں

بہت ہو چکا کھیل اب ختم ہو (غزل)

بہت ہو چکا کھیل اب ختم ہو

ہوئے سب سے بیزار سب ختم ہو

تری راہ میں پھر سے بچھ جائیں گے

یہ کار جہاں یہ غضب ختم ہو

تمہیں بھی دکھائیں گے وہ چیز ہم

تلاش دل خوش طلب ختم ہو

شفا تو مقدر ہے بیمار کا

اگر مقتضائے مطب ختم ہو

ابھی سر جھکانے میں لذت نہیں

اداکاریٔ روز و شب ختم ہو

عبادیؔ انہوں نے کہا آج پھر

کسی طرح یہ بے ادب ختم ہو

مزید غزلیں از خالد عبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں