پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خالد آزاد کی غزلیں — Khalid Azad Ghazals

خالد آزاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تمہاری یاد تمہارے خیال کا موسم (غزل)

تمہاری یاد تمہارے خیال کا موسم

ہمارے دل میں ہے اترا کمال کا موسم

فلک کے چاند کا بھی رنگ پھیکا پڑ جائے

عیاں جو ہو کبھی تیرے جمال کا موسم

تو اب کی عشق میں تاثیر بڑھنے والی ہے

ہوا ہے ختم جو یہ خد و خال کا موسم

بچھڑتے وقت جو میں نے سبب نہیں پوچھا

تمام عمر رہا پھر ملال کا موسم

کبھی میں بھول کے خود پہ غرور کر بیٹھا

شروع تب سے ہے میرے زوال کا موسم

زندگی میں اب کہیں ٹھہراؤ آنا چاہیے (غزل)

زندگی میں اب کہیں ٹھہراؤ آنا چاہیے

ناؤں میں تھوڑا بہت الجھاؤ آنا چاہیئے

تو نے جو بخشے مجھے وہ زخم سارے بھر چکے

تیری جانب سے نیا اب گھاؤ آنا چاہیے

جب پہنچ جاؤں کبھی میں قیس کے معیار تک

میرے حصے میں بھی تب پتھراؤ آنا چاہئے

گر اترنا ہے جناب عشق کے میدان میں

کچھ بچھڑنے کا بھی تم کو داؤ آنا چاہیے

خود کو لے آیا ہوں خالدؔ میں بھرے بازار میں

میرا بھی یوسف کے جتنا بھاؤ آنا چاہیے

مزید غزلیں از خالد آزاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں