پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خلیق الزماں سحر کی غزلیں — Khaleequzzaman Sahar Ghazals

خلیق الزماں سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حقیقتاً تو وہ احسان کر رہا ہے بہت (غزل)

حقیقتاً تو وہ احسان کر رہا ہے بہت

جو خامیوں پہ مری مجھ کو ٹوکتا ہے بہت

نہیں ہیں بے خبر اک دوسرے کے حال سے ہم

ہمارے درمیاں اتنا بھی رابطہ ہے بہت

کوئی دکھائے نہ اب عکس دوسرا ہم کو

ہمارے سامنے اپنا ہی آئنہ ہے بہت

یہ بات الگ کہ نئی قدر کا ہے دل دادہ

روایتوں سے بھی لیکن وہ آشنا ہے بہت

فسانہ میرا سحرؔ کیا پسند آئے انہیں

حقیقتوں نے اسے تلخ کر دیا ہے بہت

مزید غزلیں از خلیق الزماں سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں