پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خلیل انصاری ایڈوکیٹ کی غزلیں — Khaleel Ansari Advocate Ghazals

خلیل انصاری ایڈوکیٹ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

قرب ہے تیرا تو ہے عشق فراواں جیسے (غزل)

قرب ہے تیرا تو ہے عشق فراواں جیسے

ورنہ گلشن نظر آتے ہیں بیاباں جیسے

منزل عشق کا عرفان حقائق کا ظہور

اور عرفاں کی حدیں عشق کا عنواں جیسے

حسن اخلاق وفا شیوۂ تسلیم و رضا

زندہ ہر دور میں رہنے کے ہیں ساماں جیسے

رزم گاہ حق و باطل میں رہو سینہ سپر

زندہ رہنا ہے تو بس غازیٔ دوراں جیسے

بے وفا تنگ نظر کو ہے یہ پیغام خلیلؔ

سوچ مثبت رکھو انساں بنو انساں جیسے

مزید غزلیں از خلیل انصاری ایڈوکیٹ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں