خلیل افراز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خانس پور کی وادی میں (نظم)
خانس پور کی وادی میں
شام کے جھٹپٹے میں
ایک چشمے کے کنارے بیٹھے ہوئے
جب تم نے۔۔۔
اپنی پنڈلیوں کو برہنہ کیا تھا
تو دھندلاتے درختوں میں
روشنی سی پھیل گئی تھی
تمہارے لمس سے
چشمے کا پانی
شفاف لہروں میں مچل اٹھا تھا
جن میں میرا عکس۔۔۔۔
آج بھی ڈول رہا ہے
مزید غزلیں از خلیل افراز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں