پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کیسر خان قیس کی غزلیں — Kesar Khan Qais Ghazals

کیسر خان قیس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تجھے جنوں کا یہ پہلا خمار کیسا لگا (غزل)

تجھے جنوں کا یہ پہلا خمار کیسا لگا

بچھڑ کے مجھ سے تجھے اب قرار کیسا لگا

بھری بہار میں جو چھوڑ کر گیا تھا مجھے

اسے خزاں کا یہ اڑتا غبار کیسا لگا

ہماری بزم وفا سے نکل گئے ہو تو اب

جدائیوں کا نیا یہ حصار کیسا لگا

ستم کی دھوپ نے ہم کو جلا دیا تھا مگر

یہ میرے چہرے پہ تازہ نکھار کیسا لگا

آئی جو شہر زر کی ہوا گھر بدل گیا (غزل)

آئی جو شہر زر کی ہوا گھر بدل گیا

پکے مکاں کے شوق میں منظر بدل گیا

دیوار و در تو بن گئے رونق چلی گئی

رنگ قبا تو مل گیا پیکر بدل گیا

کچی زمیں پہ گرتی تھی بارش کی بوندیں سب

اب کے برس تو چھت کا ہی تیور بدل گیا

وہ نیم کا شجر وہ پرندوں کے چہچہے

پتھر کی ان چھتوں میں مقدر بدل گیا

تھے ہم بھی اس دیار میں اک شاخ پر ثمر

آندھی چلی ہوس کی تو جوہر بدل گیا

حسرت رہی کہ اب کوئی پہچانے گا ہمیں

بستی وہی ہے پر یہاں منظر بدل گیا

کھو کر ملے ہیں ہم کو یہ آرام کے نشاں

راحت ملی تو نیند کا بستر بدل گیا

مزید غزلیں از کیسر خان قیس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں