کیفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خوابوں میں بھی پانا اسے آسان نہیں ہے (غزل)
خوابوں میں بھی پانا اسے آسان نہیں ہے
پر تھوڑی سی کوشش میں بھی نقصان نہیں ہے
مانا کہ مری زندگی آسان نہیں ہے
ہے کون یہاں وہ جو پریشان نہیں ہے
ہم نے تو لہو سے لکھی اس کے لیے غزلیں
پھر بھی اسے لگتا ہیں ابھی جان نہیں ہے
شاید یہ مری زندگی کا آخری پل ہے
جس میں کوئی خواہش کوئی ارمان نہیں ہے
گیتا کبھی قرآن کی کیوں کھاتے ہیں قسمیں
جن کا کوئی مذہب کوئی ایمان نہیں ہے
قربانی ترنگے کے لیے سب کی برابر
اس میں کوئی ہندو یا مسلمان نہیں ہے
کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ہے (غزل)
کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ہے
بتاؤں کیا تمہیں کیا ہو گیا ہے
نہیں بنتا یہاں کوئی بھی اپنا
مجھے کیوں یہ بھروسہ ہو گیا ہے
اسے مل کر مجھے کیسی خوشی ہے
مرے غم میں وہ آدھا ہو گیا ہے
میں اتنے پیار سے اس سے ملا کیوں
کسی کا تھا جو میرا ہو گیا ہے
بھلا دوں گا اسے اگلے جنم تک
مرا خود سے یہ وعدہ ہو گیا ہے
جو روتا تھا مرے زخموں پہ یارو
وہ ساتھی اب پرایا ہو گیا ہے
جسے دفنا کر آیا تھا میں کیفیؔ
وہی اب مجھ میں زندہ ہو گیا ہے