پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کوکب مشتاق کی غزلیں — Kaukab Mushtaq Ghazals

کوکب مشتاق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مرے نونہالو وطن ہے تمہارا (نظم)

مرے نونہالو وطن ہے تمہارا

تمہی گل ہو اس کے چمن ہے تمہارا

زیاں وقت کا تو نہیں بات اچھی

بری ہے یہ عادت یہی بات سچی

پڑھو گے لکھو گے بڑھو گے تم آگے

یہ دنیا بھلے تیز جتنا ہی بھاگے

بناؤ شعار اپنا محنت کو ہر دم

پڑھائی کو دو آٹھ گھنٹے کم از کم

پڑھائی کی عادت کو جانو سمندر

ملے گا ہر اک راز ہی اس کے اندر

پڑھائی میں عظمت پڑھائی ہے دولت

ہے ملتی اسی کی بدولت ہی عزت

مرے نونہالو مری بات مانو

پڑھائی کی نعمت کی تم قدر جانو

مزید غزلیں از کوکب مشتاق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں