کوکب دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کاش میں ہوتا ایک پرندہ (نظم)
کاش میں ہوتا ایک پرندہ
جگہ جگہ کی سیر کو جاتا
سب ملکوں کی خبر بھی لاتا
جب تھک جاتا تب میں گاتا
گاتے گاتے میں سو جاتا
کالے بادل جب چھا جاتے
گڑ گڑ گڑ کرتے آتے
پانی کا پیغام سناتے
تب میں میٹھی تان اڑاتا
اپنے کو آزاد میں پا کر
دانہ دنکا سب کچھ کھا کر
نیلے سے آکاش میں جا کر
دھیرے دھیرے میں منڈلاتا
گڑ گڑ گڑ گڑ بادل آتے
رم جھم رم جھم برسا لاتے
عمدہ سا اک ساز ملاتے
تب میں گیت سہانا گاتا
رام دھنک یا قوس قزح میں
پرتھوی سے آکاش کی راہ میں
جھولا جو ہے ایک فضا میں
کوکبؔ اس میں جھولنے جاتا
مزید غزلیں از کوکب دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں