کاتب خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب ہم سے بار دہر اٹھایا نہ جائے گا (غزل)
اب ہم سے بار دہر اٹھایا نہ جائے گا
اس لوح دل سے تم کو مٹایا نہ جائے گا
دل میں خوشی کے ساتھ غم زندگی بھی ہے
یاد آ گئے ہو تم تو بھلایا نہ جائے گا
جلتے ہوئے چراغ بجھائے بہت مگر
دل جل گیا اگر تو بجھایا نہ جائے گا
اکثر ملے ہیں دل یہ جدائی کے واسطے
دل مل گئے تو ہاتھ ملایا نہ جائے گا
ہم اس طرح سے آپ کو جائیں گے چھوڑ کر
دیوار ٹوٹ جائے گی سایہ نہ جائے گا
ہم اس کے شہر سے کچھ واردات کرتے گئے (غزل)
ہم اس کے شہر سے کچھ واردات کرتے گئے
جو بات ظرف ادب تھی وہ بات کرتے گئے
اک حادثے میں کسی نے گلے لگایا تھا
اسی خیال میں ہم حادثات کرتے گئے
میں جس کی راہ سے سب مشکلیں ہٹاتا تھا
وہ میری راہ میں سب مشکلات کرتے گئے
جو ہم کو راہ کے پتھر بتایا کرتے تھے
ہم ان کے نام پہ اک کائنات کرتے گئے
کسی نے ہم سے کہا دل سنبھالیے اپنا
یہ دل سنبھل نہ سکا احتیاط کرتے گئے
مزید غزلیں از کاتب خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں