کاشف بیگ کاشف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہوتی ہے حوصلوں کی جہاں شام میرے دوست (غزل)
ہوتی ہے حوصلوں کی جہاں شام میرے دوست
آتے ہیں اس مقام پہ پھر کام میرے دوست
ماں باپ بہن بھائی مرے دل کا چین ہیں
اور ہیں مری نگاہ کا آرام میرے دوست
دو چار اچھے دوست میسر ہوئے مجھے
یعنی خدا کی سمت سے انعام میرے دوست
مہکے مثال پھول تری بات ہر جگہ
چمکے مثال چاند ترا نام میرے دوست
میری بنتی ہی نہیں تھی کبھی سردار کے ساتھ (غزل)
میری بنتی ہی نہیں تھی کبھی سردار کے ساتھ
اس لئے فاصلہ بڑھتا گیا دربار کے ساتھ
سر اگر جائے چلا جائے شکایت کیسی
بد سلوکی نہیں منظور ہے دستار کے ساتھ
نوکری جسم تو پردیس میں لے آئی مگر
جان اٹکی ہے مری آج بھی گھر بار کے ساتھ
یہ شب ہجر ہے کاٹے نہ کٹے گی صاحب
ویسے تو عمر گزر جاتی ہے رفتار کے ساتھ
عین ممکن ہے تجھے کام کے نکتے دے دے
دو گھڑی بیٹھ کبھی کاشفؔ بیکار کے ساتھ
مزید غزلیں از کاشف بیگ کاشف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں