پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کاشف احسن کی غزلیں — Kashif Ahsan Ghazals

کاشف احسن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

لے کہیں دور چل اے غم دل مجھے (غزل)

لے کہیں دور چل اے غم دل مجھے

راس آئی نہیں تیری محفل مجھے

گزرے ہیں دن جسے دیکھتے دیکھتے

دیکھتا ہی نہیں اب وہ قاتل مجھے

دل کی دنیا کا عالم بتا دوں بھلا

پاس کچھ بھی نہیں سب ہے حاصل مجھے

ڈوبتا ہی رہا اور خاموش تھا

دیکھتا رہ گیا دیر ساحل مجھے

یہ صدا دے رہا کون احسنؔ بتا

راہ کیسی دکھائی ہے منزل مجھے

ہم جہاں تھے ہم وہیں پہ رہ گئے (غزل)

ہم جہاں تھے ہم وہیں پہ رہ گئے

آپ کا کیا آپ آئے کہہ گئے

شاید ان کی آمدوں کی راہ ہو

دیکھتے ہی دیکھتے ہم رہ گئے

عمر گزری ہے تمہاری یاد میں

اس سفر میں کیا سے کیا ہم سہہ گئے

اب تمہیں ہم کیا کہیں تم غیر ہو

حسرتوں کے اشک تھے جو بہہ گئے

راہ میں ہوں میکشوں کی دیکھیے

بات کہنی تھی نہیں وہ کہہ گئے

منتظر ہی عشق میں احسن رہا

سادگی سے الوداع وہ کہہ گئے

مزید غزلیں از کاشف احسن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں