پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کاشف ادیب مکنپوری کی غزلیں — Kashif Adeeb Makanpuri Ghazals

کاشف ادیب مکنپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اے مرے یار وقت لگتا ہے (غزل)

اے مرے یار وقت لگتا ہے

پیار ہے پیار وقت لگتا ہے

پیار میں صبر بھی ضروری ہے

ہوگا اظہار وقت لگتا ہے

دل میں ایسے جگہ نہیں ملتی

میرے سرکار وقت لگتا ہے

رنگ اپنا دکھائیں گے اک دن

گل ہوں یا خار وقت لگتا ہے

ان کی زلفوں کے جال میں مجرم

ہو گرفتار وقت لگتا ہے

تیرے پیچھے چلے گا خوش ہو کر

سارا سنسار وقت لگتا ہے

پارسا ایسے کیسے ہو جائے

اک گنہ گار وقت لگتا ہے

مجھ سے ملنے کو میرے خوابوں میں

تجھ کو ہر بار وقت لگتا ہے

لوگ جس کی مثال دیتے رہیں

ہو وہ کردار وقت لگتا ہے

کیا ہوا کیوں الجھ گئے کاشفؔ

ہوں گے اشعار وقت لگتا ہے

بننے والی ہی تھی نفرت کی کہانی دنیا (غزل)

بننے والی ہی تھی نفرت کی کہانی دنیا

دوڑ کر اہل محبت نے بچا لی دنیا

اس میں بس آپ ہی بس آپ نظر آتے ہیں

میں نے دنیا سے الگ اپنی بنائی دنیا

آپ نے اپنا بتایا ہے مجھے جس دن سے

دے رہی ہے مجھے آ آ کے بدھائی دنیا

یوں ہی کرتے نہیں سب لوگ محبت مجھ سے

پیار کا دھن ہے لٹایا تو کمائی دنیا

یہ ہے گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی اپنا

لال پیلی کبھی نیلی کبھی دھانی دنیا

نفرتوں کا ہے ہر اک سمت اندھیرا پھر بھی

پیار سے دیکھو نظر آئے گی پیاری دنیا

کبھی تنہائی میں ہنستا ہوں کبھی روتا ہوں

تیری یادوں کی حسیں ایک بنا لی دنیا

تو مجھے بھول نہ پائے گی قیامت تک بھی

دے کے جاؤں گا تجھے ایسی نشانی دنیا

ماں کے قدموں کو جو چوما تو لگا یہ کاشفؔ

ماں کے قدموں میں سمٹ آئی ہے ساری دنیا

مزید غزلیں از کاشف ادیب مکنپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں