پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کاش قنوجی کی غزلیں — Kash Kannauji Ghazals

کاش قنوجی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مرے خدا تو مجھے خود سے آشنا کر دے (غزل)

مرے خدا تو مجھے خود سے آشنا کر دے

میں تیری یاد سے بھٹکوں مجھے فنا کر دے

تمام عمر وہ میرے وصال کو ترسے

تو اس کے دل کو جدائی سے آشنا کر دے

وہ ہم کو دور سے دیکھے تڑپ کے رہ جائے

ہمارے بیچ میں تو اتنا فاصلہ کر دے

میں اس کے بعد سے تنہا ہوں ایک مدت سے

کسی کو بھیج دے دنیا میں آسرا کر دے

میں تیری یاد سے غافل نہ ہونے پاؤں کبھی

تو اپنی ذات میں کچھ اتنا مبتلا کر دے

بس ایک آخری خواہش ہے تیرے کاشفؔ کی

تو اپنے پاس بلا لے اسے رہا کر دے

گلے شکوے بھلانا آ گیا پھر (غزل)

گلے شکوے بھلانا آ گیا پھر

غموں پہ مسکرانا آ گیا پھر

تو کھیلا ہے ہمیشہ دل سے میرے

ہمیں بھی دل دکھانا آ گیا پھر

مری تصویر لے تو جا رہے ہو

اسے دل سے لگانا آ گیا پھر

میری ہر بات کو پرکھا ہے تم نے

مجھے بھی آزمانا آ گیا پھر

تمہاری یاد سے وابستہ ہے دل

تمہیں دل سے بھلانا آ گیا پھر

ہمیشہ پھیر کے منہ بات کرنا

ہمیں بھی روٹھ جانا آ گیا پھر

کسی کے ایک سے رہتے نہیں دن

کہیں میرا زمانہ آ گیا پھر

خدا نے بخش دی توفیق کاشفؔ

ہمیں بھی سر جھکانا آ گیا پھر

مزید غزلیں از کاش قنوجی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں