پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کانتا گروور شبنم کی غزلیں — Kanta Grover Shabnam Ghazals

کانتا گروور شبنم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پیار بھرا جب تن من میں (غزل)

پیار بھرا جب تن من میں

پھول کھلے تب آنگن میں

ٹوٹ کے برسیں آنکھیں بھی

جب وہ نہ آئے ساون میں

جان لبوں پر آئی ہے

دیر نہ کر اب آون میں

دل نے جانے کیا دیکھا

اس نر موہی ساجن میں

روٹھ نہ جائے پردیسی

اس ساون من بھاون میں

سب رشتے کھو جاتے ہیں

پیار کے اس کدلی بن میں

شبنمؔ آنسو موتی ہیں

بھر لے اپنے دامن میں

خوشی ملے نہ ملے غم سے پیار کرتے ہیں (غزل)

خوشی ملے نہ ملے غم سے پیار کرتے ہیں

وفا کی راہ سے ہم اس طرح گزرتے ہیں

ہمیں خبر ہے تیرا لوٹنا نہیں ممکن

مگر ہم اب بھی ترا انتظار کرتے ہیں

سفینے دامن ساحل میں ڈوب جاتے ہیں

جو حوصلہ ہو تو طوفاں میں بھی ابھرتے ہیں

میں آئنہ ہوں حقیقت کا ذہن کا دل کا

اگر میں سامنے آؤں تو لوگ ڈرتے ہیں

شراب خانے کا رستہ بڑا مقدس ہے

جناب شیخ بھی اس راہ سے گزرتے ہیں

گلوں کے زخم بھریں کیسے اشک شبنمؔ سے

گلوں کے زخم تو خون جگر سے بھرتے ہیں

مزید غزلیں از کانتا گروور شبنم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں