پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کنہیا لال نندن کی غزلیں — Kanhayya Lal Nandan Ghazals

کنہیا لال نندن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مجھے ہوش سنبھالتے ہی سمجھا دیا گیا تھا (نظم)

مجھے ہوش سنبھالتے ہی سمجھا دیا گیا تھا

کہ مورتی اگر ہوتی ہے

تو پوجا لازمی ہو جاتی ہے

مورتی بنا پوجے ہوئے رہ ہی نہیں پاتی ہے

مورتی کا ہونا ہی

پرمان ہے پوجا کا

برسوں سے اپنے گاؤں کے شوالے میں

مہادیو کو پجتے ہوئے دیکھا

باپ دادا سے ملی سناتنی آستھا کی آنکھ نے

یہی پہچانا

اور پوجنا ان کا

پوجنا اپنا دھرم مانا

نہیں جانا کہ

پوجا میں پرشن کا کوئی استھان نہیں ہوتا

لیکن ایک دن جانے کیا ہوا

میرے اندر کے آدمی کا

کوئی اور پہلو جاگ گیا

سناتنی آستھا دے گئی دغا

من اڑ کر جانے کہاں بھاگ گیا

سوچنے لگا

کہ اگر میرے دونوں ہاتھ اچانک کٹ جائیں

تو کیا ہوگا

جانتا ہوں کہ پوجا بس پوجا ہوتی ہے

کھنڈت وجود کی ہو

یا پورے کی

یہ نشچے ہی ہوگی قبول

لیکن اسے آپ چاہے مانیں میری بھول

یہ ضرور پوچھ لینا چاہوں گا مورتی سے

کہ کیا محسوس ہوتا ہے دیکھ کر

میرے کٹے ہوئے ہاتھوں میں پوجا کے پھول

مزید غزلیں از کنہیا لال نندن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں