کانہا موہت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چھوڑ آیا میں اسے وہ پھر اکیلا رہ گیا (غزل)
چھوڑ آیا میں اسے وہ پھر اکیلا رہ گیا
گاؤں میں بوڑھا پتا آخر اکیلا رہ گیا
سب بجا کر تالیاں سرکس سے ہنس کر گھر گئے
دیکھتے ہی دیکھتے ساحر اکیلا رہ گیا
پیار کے بازار میں بولی دلوں کی لگ گئی
بک گئے سستے مرا نادر اکیلا رہ گیا
بھکت تیرے پوجتے ہیں تجھ کو دیوی مان کر
سب پہ تیرا دھیان ہے کافر اکیلا رہ گیا
مذہبی باتوں کے پیچھے بھائی بھائی لڑ رہے
مسجدیں تنہا ہوئیں مندر اکیلا رہ گیا
بہت باتیں ہوئی ہیں تازگی کی (غزل)
بہت باتیں ہوئی ہیں تازگی کی
غزل کی قافیے کی شاعری کی
میری آنکھوں نے دل سے بات چھیڑی
ہوئی چرچا تمہاری سادگی کی
حسیں دنیا میں ہوں گے اور بھی پر
الگ ہی بات ہے تجھ سرمئی کی
تجھے چھونے سے بھی کترا رہا ہوں
محبت ہے میری پاکیزگی کی
اب اس کے باد باقی کیا رہے گا
تو مورت آخری ہے اس صدی کی
مزید غزلیں از کانہا موہت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں