کنچن ڈوبھال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ناز و نزاکت یاد نہیں اب (غزل)
ناز و نزاکت یاد نہیں اب
ہم کو محبت یاد نہیں اب
ایک شکایت تھی تم سے پر
کیا تھی شکایت یاد نہیں اب
عمر بڑھی تو بچپن روٹھا
کوئی شرارت یاد نہیں اب
جیسے تیسے جی لیتے ہیں
رسم روایت یاد نہیں اب
چکا رہے ہیں آج تلک بس
کس کی قیمت یاد نہیں اب
یہیں کسی اک گھر کے تھے پر
نام پتہ چھت یاد نہیں اب
رنگ چڑھا ہے ایسا اس کا
اپنی عادت یاد نہیں اب
ویرانہ گلزار کیا ہے (غزل)
ویرانہ گلزار کیا ہے
تیر کے صحرا پار کیا ہے
اب سمجھی آئینہ تھا وہ
میں نے جس پر وار کیا ہے
اپنے غم کا رونا رو کر
خود کو ہی بازار کیا ہے
تم چاہو تو جا سکتے ہو
پر میں نے تو پیار کیا ہے
قدرت کیوں ناراض ہے ہم سے
ہم نے کچھ تو یار کیا ہے
یہ جو گھوم رہیں ہیں ان کو
عادت نے لاچار کیا ہے
ایک کہانی ایک تماشہ
ہم نے کتنی بار کیا ہے
مزید غزلیں از کنچن ڈوبھال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں