پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کامل نظامی کی غزلیں — Kamil Nizami Ghazals

کامل نظامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تری نظر کے اشارے اداس رہتے ہیں (غزل)

تری نظر کے اشارے اداس رہتے ہیں

یہ زندگی کے سہارے اداس رہتے ہیں

مجھی سے ہوتی ہے بیدار موج خوابیدہ

مرے بغیر کنارے اداس رہتے ہیں

ترا جمال رہین نقاب ہے جب سے

فلک پہ چاند ستارے اداس رہتے ہیں

نشاط و رنج کا رشتہ بھی کتنا محکم ہے (غزل)

نشاط و رنج کا رشتہ بھی کتنا محکم ہے

ہر اک الم ہے مسرت ہر اک خوشی غم ہے

کسی سے ربط محبت کوئی گناہ نہیں

ازل سے عشق شریک سرشت آدم ہے

مری نگاہ میں وہ ہیں بہار کے آنسو

سمجھ رہا ہے زمانہ جنہیں کہ شبنم ہے

مزید غزلیں از کامل نظامی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں