کامل برہانوپری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دستا ہے خط رخ شہہ خوباں کے آس پاس (غزل)
دستا ہے خط رخ شہہ خوباں کے آس پاس
جیوں فوج مور تخت سلیماں کے آس پاس
آسودگی کی شام غریباں دیکھیں مجال
جانا مگر ہے زلف پریشاں کے آس پاس
دست گدا کوں بار کہاں گرد کی نمن
تغری بسی ہے آ ترے داماں کے آس پاس
سکتے میں خار در دل بیمار ہجر میں
مژگاں نہیں ہے دیدۂ حیراں کے آس پاس
گلرو نے جب سے گلشن مکتب کو دی طرب
پھرتا ہے دل جو سوز دبستاں کے آس پاس
جانب نہ آسیائے فلک سے ہوا کوئی
دانا اگر ہے مت پھرے دوراں کے آس پاس
کاملؔ اگر خیال طواف حرم ہے تو
قرباں ہو در گہہ شہہ مرداں کے آس پاس
مزید غزلیں از کامل برہانوپری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں