پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کمال خان رستمی بیجا پوری کی غزلیں — Kamal Khan Rustami Beja Puri Ghazals

کمال خان رستمی بیجا پوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مستی سوں چنچل سیج میں جب مست اوٹھے ہیں (غزل)

مستی سوں چنچل سیج میں جب مست اوٹھے ہیں

شوخی سوں نین دو مرے سدبد کو لوٹے ہیں

دو نین چپل دیک سو اس لوگ کہیں یوں

باگاں کے شگاراں کوں یو ہرنا جو چھوٹے ہیں

غمزے کیری بھالیاں کا لذت غیر کیا بوجے

عاشق کوں یو پوچھو جو اسے دل میں پھوٹے ہیں

رسناں سو تمن موت ہے منجھ کیتوں روٹھے پھر

یو بات تو رسنے کی نئیں گو کہ روٹھے ہیں

ہنسنے چمن عشاق کوں یو لھو نہ گھٹانا

برہاں کے دکھاں تے وکھٹیاں بھوت کھوٹے ہیں

دل عشق میں ٹوکڑے ہو اگر حیف نہ کرنا

ساندے جو محبت تے جو کوئی دل جو ٹوٹے ہیں

خوباں کرے وعدے کوں نکو رستمی دل لاؤ

تحقیق کہے جس سوں وہی جھوٹے موٹے ہیں