پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کلیم اختر کی غزلیں — Kalim Akhtar Ghazals

کلیم اختر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تیرے میرے گھر کی حالت باہر کچھ اور اندر کچھ (غزل)

تیرے میرے گھر کی حالت باہر کچھ اور اندر کچھ

جیسے ہو پھولوں کی رنگت باہر کچھ اور اندر کچھ

باہر باہر خاموشی ہے اندر اندر ہنگامہ

کیسی ہے یہ جسم کی حدت باہر کچھ اور اندر کچھ

لفظ ہے کچھ اور معنی کچھ ہر مصرعے میں فن کار ہے غم

ایسے ویسے شعر کی لذت باہر کچھ اور اندر کچھ

کیوں نہ آنکھ میں آنسو آئے کیوں نہ دل کو چوٹ لگے

اپنے اپنے دیس کی حالت باہر کچھ اور اندر کچھ

کوئی نہ شاید جان سکے گا سورج کی متوالی چال

شہر میں کیوں ہے دھوپ کی شدت باہر کچھ اور اندر کچھ

گہری نظر والوں میں اخترؔ روشن ہے پہچان الگ

پھر بھی کیوں ہے آپ کی عزت باہر کچھ اور اندر کچھ

کوئی مرکز سے الگ ہے کوئی محور سے الگ (غزل)

کوئی مرکز سے الگ ہے کوئی محور سے الگ

آدمی خود ہو گیا ہے اپنے پیکر سے الگ

کتنے خانوں میں بٹا ہے عہد نو کا آدمی

کوئی باہر سے جدا ہے کوئی اندر سے الگ

بے لباسی کے سوا اب کچھ نظر آتا نہیں

اس قدر ہے جسم خودداری کی چادر سے الگ

داغ دل کشمیر کا گجرات کا دل دردناک

حادثہ کوئی کہاں ہے چھ دسمبر سے الگ

بند تھیں المایوں میں چاہتوں کی فائلیں

کس نے کی اخترؔ یہ دستاویز دفتر سے الگ

مزید غزلیں از کلیم اختر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں