پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کلیم یزدانی کی غزلیں — Kaleem Yazdani Ghazals

کلیم یزدانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہاتھوں کو بنا دیتی ہے جب برگ حنا سرخ (غزل)

ہاتھوں کو بنا دیتی ہے جب برگ حنا سرخ

کر دیتی ہے رخسار کو پھر شرم و حیا سرخ

تاریکیاں زائل ہوں تو ہو جائے سویرا

پھیلے جو شفق چار سو ہو جائے فضا سرخ

شاید کہ برسنے کو ہے پھر آگ فلک سے

کیوں آج نظر آنے لگی ہے یہ گھٹا سرخ

ہم ہوں گے شہیدان وفا کیوں نہ جہاں میں

ملبوس ہمارے لیے ہے جب کہ بنا سرخ

پھر آج سلگتا ہے مکاں شہر میں کوئی

وہ دور افق پر جو نظر آئی ضیا سرخ

مزید غزلیں از کلیم یزدانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں