پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کلیم نوری فیروزابادی کی غزلیں — Kaleem Noori Firozabadi Ghazals

کلیم نوری فیروزابادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مہکنے کا قرینہ آ گیا ہے (غزل)

مہکنے کا قرینہ آ گیا ہے

غزل کو زخم سینا آ گیا ہے

چراغوں کی لویں اب سست کر دو

ستاروں کو پسینا آ گیا ہے

اے میری زندگی تجھ سے بچھڑ کر

مجھے قسطوں میں جینا آ گیا ہے

چلو طوفاں سے بھی اب بات کر لیں

کنارے پر سفینہ آ گیا ہے

اتر جائے گا سورج تیرا نشہ

دسمبر کا مہینہ آ گیا ہے

غم کا جزدان ہو گیا ہوں میں (غزل)

غم کا جزدان ہو گیا ہوں میں

اپنی پہچان ہو گیا ہوں میں

خوشبوئیں بس گئیں ہیں رگ رگ میں

جیسے گلدان ہو گیا ہوں میں

روز مجھ میں چتائیں جلتی ہیں

ایک شمشان ہو گیا ہوں میں

کوئی مجھ کو سمجھ نہیں پاتا

اتنا آسان ہو گیا ہوں میں

ٹھہرتی ہی نہیں کوئی خواہش

قصر ویران ہو گیا ہوں میں

میری چھوٹی سی اک حکومت ہے

جس کا سلطان ہو گیا ہوں میں

ڈھو رہا ہوں میں خود کو کاندھوں پر

مجھ کا پتھر سمجھ کے مت توڑو

اب تو انسان ہو گیا ہوں میں