پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کلیم خان کی غزلیں — Kaleem Khan Ghazals

کلیم خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب دریا میں آگ لگی (نظم)

جب دریا میں آگ لگی

بلی نے اک جست لگائی جا بیٹھی دیوار پر

کچھوے کو اڑنا آتا تھا اڑ کر بیٹھا تار پر

مینڈک کو آگے جانا تھا وہ تو بھاگا کار پر

تار پہ بلی ناچ رہی تھی کچھوے سے یہ بولی

آؤ بادل میں چھپ جائیں کھیلیں آنکھ مچولی

مچھلی بیٹی اونگھ رہی تھی وہ بھی پیچھے ہو لی

بادل میں تھا پانی کم کم لیکن دھوپ تھی زیادہ

دھوپ کے بستر پر لیٹا تھا بارش کا شہزادہ

سب میں اولے بانٹ رہا تھا شہزادے کا دادا

مچھلی نے آواز لگائی مجھ کو بھی دو اولے

بلی اور کچھوے کو دیکھا پھر دادا جی بولے

بادل کے جو دروازے تھے جا کر کس نے کھولے

دادا کی یہ بات سنی تو بلی دوڑی آئی

بلی کو اک دھکا مارا کچھوے سے ٹکرائی

مچھلی اپنا منہ لٹکائے نیچے واپس آئی

مزید غزلیں از کلیم خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں