پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کیلاش جھا کنکر کی غزلیں — Kailash Jha Kinkar Ghazals

کیلاش جھا کنکر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی کسی کی کمال دنیا (غزل)

کسی کسی کی کمال دنیا

بسی ہوئی ہے وشال دنیا

اڑے گی چڑیا اڑان بھر کر

ادھر کرے گی وبال دنیا

بڑھے سفر میں سنبھل سنبھل جو

اسی کی ہوتی نہال دنیا

قدم قدم پر یہاں دلالی

بنی ہے جیسے دلال دنیا

ہمیں نے خوں سے چمن کو سینچا

ہمیں ہی کرتی حلال دنیا

عجیب بات ہے رہبر نظر نہیں آتا (غزل)

عجیب بات ہے رہبر نظر نہیں آتا

مصیبتوں میں وہ اکثر نظر نہیں آتا

کبھی کبھی تو یہ لگتا ہے وقت بدلا ہے

غریب کے لیے اوسر نظر نہیں آتا

تمام حال پہ جب غور کر چکے ساتھی

کسی کا دوش بھی کمتر نظر نہیں آتا

مزید غزلیں از کیلاش جھا کنکر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں