پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جیوتی آزاد کھتری کی غزلیں — Jyoti Azad Khatri Ghazals

جیوتی آزاد کھتری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بجھانے میں ہواؤں کی شرارت کم نہیں ہوتی (غزل)

بجھانے میں ہواؤں کی شرارت کم نہیں ہوتی

مگر جلتے ہوئے دیپک کی شدت کم نہیں ہوتی

کوئی جا کے بتا دے ان ذرا نادان لوگو کو

لگانے سے کبھی پہرے محبت کم نہیں ہوتی

نشہ ایسا چڑھا الفت کا تیری مجھ پہ اے ہمدم

اگر میں چاہ لوں پھر بھی محبت کم نہیں ہوتی

میں سلجھاتی ہوں اک مشکل تو دوجی سامنے آئے

میری اس زندگی سے کیوں مصیبت کم نہیں ہوتی

جدھر دیکھوں وہیں چرچا ہے مندر اور مسجد کا

جہاں سے سوچتی ہوں کیوں جہالت کم نہیں ہوتی

یہی میں پرشن کرتی ہوں اکیلے بیٹھ کر جیوتیؔ

سبب کیا ہے زمانے سے یہ نفرت کم نہیں ہوتی

اتنی شدت سے چاہتے ہو کیا (غزل)

اتنی شدت سے چاہتے ہو کیا

مجھ کو ہی رب سے مانگتے ہو کیا

میں نہیں تنکا جو بکھر جاؤں

میرے بارے میں جانتے ہو کیا

دل میں جو تھا کیا بیاں میں نے

تم بتاؤ کہ چاہتے ہو کیا

پاس آ کر ذرا مرے بیٹھو

دور سے مجھ کو دیکھتے ہو کیا

تیرے دل میں چھپی ملوں گی میں

ہر جگہ مجھ کو ڈھونڈھتے ہو کیا

دل جگر جان سب فدا تم پہ

اور بولو کہ چاہتے ہو کیا

میرے خوابوں کی پتنگ مجھ سے (نظم)

میرے خوابوں کی پتنگ مجھ سے

کرتی ہے ان گنت سوال

اکثر روٹھی رہتی ہے مجھ سے

کبھی آنکھوں سے کبھی نیندوں سے

چاہتی تھی کھلا آسماں

اونچی اور اونچی اڑان

پر پگلی ناداں وہ کیا جانے

ڈور تو اس کی ہے اور کسی کے ہاتھ

خود تو وہ صرف کٹھ پتلی ہے

مزید غزلیں از جیوتی آزاد کھتری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں