پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جنید شاد کی غزلیں — Junaid Shaad Ghazals

جنید شاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

غم میں ہوا اضافہ گھٹانے سے اور بھی (غزل)

غم میں ہوا اضافہ گھٹانے سے اور بھی

آتی ہے تیری یاد بھلانے سے اور بھی

اک مرتبہ میں ٹھیک سے ہوتا نہیں ہے کچھ

تو نے لگائے ہوں گے ٹھکانے سے اور بھی

سب زیر ہو گئے تھے ترے غم کے سامنے

شکوے تھے مجھ کو ورنہ زمانے سے اور بھی

دیوانہ تھا ترا میں وگرنہ تو لڑکیاں

کرتی تھیں بات تیرے دوانے سے اور بھی

لوگو نہیں بتاؤ مجھے رشتہ لگ گیا

بڑھتا ہے درد دل یہ بتانے سے اور بھی

جسے دیکھو یہی کہتا ملے گا (غزل)

جسے دیکھو یہی کہتا ملے گا

وفا کی راہ میں دھوکہ ملے گا

جو ہیں دشمن تو ان میں دیکھ لینا

صف آخر میں اک اپنا ملے گا

میں تیرے ساتھ ہوں ہر رہگزر پر

مرا سینہ تجھے چوڑا ملے گا

رکھی ہے جس میں رب نے کامیابی

صحیفہ طاق میں رکھا ملے گا

کہیں تجھ کو ملا گر شادؔ اب کے

ترے ہی خواب کو بنتا ملے گا

مزید غزلیں از جنید شاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں